www.fgks.org   »   [go: up one dir, main page]

Inquilab Logo

مناسب نیند سے یہ چھ حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں

Updated: Sep 14, 2023, 5:00 PM IST | testing

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک عام انسان کے لئے ۸؍ گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔ بعض دفعہ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے مزاج میں چڑچڑاپن شامل ہو جاتا ہے۔ اس لئے چست و درست رہنے کے لئے ضروری ہے کہ مناسب نیند لی جائے۔ تمام تصاویر: آئی این این

X بہتر یادداشت: نیند کے دوران آپ کا ذہن حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ مصروف ہوتا ہے۔ سونے کے دوران ذہن آپ کی ان یادوں یا مشق کی صلاحیتوں کو مضبوط کرتا ہے جو آپ جاگنے کے دوران سیکھتے ہیں۔
1/6

بہتر یادداشت: نیند کے دوران آپ کا ذہن حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ مصروف ہوتا ہے۔ سونے کے دوران ذہن آپ کی ان یادوں یا مشق کی صلاحیتوں کو مضبوط کرتا ہے جو آپ جاگنے کے دوران سیکھتے ہیں۔

X تخلیقی صلاحیت بڑھنا: رات کی گہری نیند کے بعد اگر مصوری یا کچھ لکھنے کا کام کیا جائے تو آپ کا ذہن تخلیقی اعتبار سے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، کیونکہ سونے کے دوران دماغ یادداشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ انہیں ری اسٹرکچر بھی کرتا ہے جس کا نتیجہ تخلیقی صلاحیت میں اضافے کی شکل میں نکلتا ہے۔
2/6

تخلیقی صلاحیت بڑھنا: رات کی گہری نیند کے بعد اگر مصوری یا کچھ لکھنے کا کام کیا جائے تو آپ کا ذہن تخلیقی اعتبار سے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، کیونکہ سونے کے دوران دماغ یادداشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ انہیں ری اسٹرکچر بھی کرتا ہے جس کا نتیجہ تخلیقی صلاحیت میں اضافے کی شکل میں نکلتا ہے۔

X صحتمند جسمانی وزن: ماہرین کے مطابق جو لوگ مناسب وقت تک سوتے ہیں ان کے جسمانی وزن میں ایسے افراد کے مقابلے میں ۵۶؍ فیصد زیادہ کمی دیکھنے میں آتی ہے، جو نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔
3/6

صحتمند جسمانی وزن: ماہرین کے مطابق جو لوگ مناسب وقت تک سوتے ہیں ان کے جسمانی وزن میں ایسے افراد کے مقابلے میں ۵۶؍ فیصد زیادہ کمی دیکھنے میں آتی ہے، جو نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔

X جھگڑوں سے بچاؤ: جب آپ کی نیند خراب ہوتی ہے تو آپ کچھ زیادہ ہی چڑچڑے ہوجاتے ہیں اور اگر کم سونا عادت بن جائے تو یہ بدمزاجی آپ کی شخصیت کا حصہ بن جاتی ہے۔
4/6

جھگڑوں سے بچاؤ: جب آپ کی نیند خراب ہوتی ہے تو آپ کچھ زیادہ ہی چڑچڑے ہوجاتے ہیں اور اگر کم سونا عادت بن جائے تو یہ بدمزاجی آپ کی شخصیت کا حصہ بن جاتی ہے۔

X اچھی نیند خوبصورتی بڑھائے: ماہرین رات کی نیند کو خوبصورتی اور دلکشی سے بھی جوڑتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو افراد رات میں باقاعدگی سے ۷؍ سے ۹؍ گھنٹے کی نیند لیتے ہیں، وہ عام افراد کی نسبت زیادہ حسین ہوتے ہیں۔
5/6

اچھی نیند خوبصورتی بڑھائے: ماہرین رات کی نیند کو خوبصورتی اور دلکشی سے بھی جوڑتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو افراد رات میں باقاعدگی سے ۷؍ سے ۹؍ گھنٹے کی نیند لیتے ہیں، وہ عام افراد کی نسبت زیادہ حسین ہوتے ہیں۔

X کم بیمار پڑنا: وہ افراد جو ۷؍ گھنٹے یا اس سے کم نیند لیتے ہیں وہ سال میں ان لوگوں کی نسبت، جو ۸؍ گھنٹے باقاعدگی سے نیند لیتے ہیں، تین گنا زیادہ بیمار پڑتے ہیں۔ اس کے علاوہ مناسب نیند سے ذہنی تناؤ کی شرح بھی کم ہوتی ہے اور لوگ اپنے بلڈ پریشر کو زیادہ بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
6/6

کم بیمار پڑنا: وہ افراد جو ۷؍ گھنٹے یا اس سے کم نیند لیتے ہیں وہ سال میں ان لوگوں کی نسبت، جو ۸؍ گھنٹے باقاعدگی سے نیند لیتے ہیں، تین گنا زیادہ بیمار پڑتے ہیں۔ اس کے علاوہ مناسب نیند سے ذہنی تناؤ کی شرح بھی کم ہوتی ہے اور لوگ اپنے بلڈ پریشر کو زیادہ بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK