ابراہم لنکن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ابراہم لنکن

ایک ڈاکیے اور کلرک سے زندگی شروع کر کے امریکا کا سولہواں صدر بنا۔ اپنی ذاتی محنت سے قانونی امتحان پاس کر لیا۔ وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔ آہستہ آہستہ امریکن کانگرس کا رکن بن گیا۔ 1856ء میں امریکا کی جمہوری جماعت میں شامل ہو گیا۔ 1860ء میں امریکا کا صدر منتخب ہوا۔ 1864ء میں دوبار صدر منتخب ہوا۔ 1863ء میں حبشیوں کی آزادی کا اعلان کیا۔ حبشیوں کو غلامی سے آزاد کرانے کی سر توڑ کوشش کی۔ انسان کو انسان کا غلام ہونا غیر فطری سمجھتا تھا۔

1865ء میں کسی پاگل نے اسے اس وقت گولی مار کر قتل کر ڈالا جب وہ فورڈ تھیٹر میں ڈراما دیکھ رہا تھا۔