www.fgks.org   »   [go: up one dir, main page]

مندرجات کا رخ کریں

رسالہ (عسکریہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

گھڑ سوار فوج جو میدان جنگ میں دشمن کا مقابلہ کرتی تھی۔ جدید آتشیں اسلحہ کی ایجاد اور خصوصیت سے ٹینک کی ایجاد نے رسالے کو ختم کر دیا۔ اب صرف سربراہ مملکت کے جلو میں گھڑ سوار ہوتے ہیں۔ پہلی جنگ عظیم تک رسالے سے خوب کام لیا گیا مگر دوسری جنگ عظیم میں اس کی ضرورت نہ رہی۔ زمانہ قدیم سے میں سب سے پہلے مصر میں گھڑ سوار فوج ہوتی تھی۔ اشوریوں ،بابلیوں، ایرانیوں، رومنوں کے پاس بھی بڑے بڑے رسالے ہوتے تھے۔ اور اس میں عام طور پر اچھے گھرانے کے لوگوں کو لیا جاتا تھا۔ جب ہن مشرق سے چل کر مغرب پر حملہ آور ہوئے تو مغرب والے اس طریق جنگ سے ناواقف تھے۔ رسالہ فوج عام طور پر دشمن کا تعاقب اور اپنی فوج کی رہنمائی کے کام سر انجام دیتی تھی۔ انیسویں صدی تک رسالے کو فوج میں خاص اہمیت حاصل تھی۔

نگار خانہ

حوالہ جات